سیاسی استحکام ہوگا

سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا،مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو ہوگیا وہ ہوگیا، اب ہمیں آنے والے وقت کی فکر کرنی ہے، ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔
یومِ آزادی کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہر پاکستانی خوش ہے ،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ کل میاں چنوں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے گئی، ارشدندیم کو جب گولڈ میڈل ملا تو پاکستان کا جھنڈا سب سے اوپر گیا ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے، بس تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کا مستقبل نوجوانوں اور بچوں کے ہاتھ میں ہے جتنا یہ وطن ہمارا ہے اتنا اقلیتوں کابھی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کی ترقی کے لیے بہت کام کیے، پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں بطور قوم اور انفرادی طور پر اپنا احتساب کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے، ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ افواج پاکستان کے جوانوں نے ملک کے لیے جانیں قربان کیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بخار و درد کی غیرمعیاری دوا فروخت ہونےکا انکشاف