دہشت گرد حملے ناکام

سوات اور بنوں میں پولیس چوکیوں پر دہشت گرد حملے ناکام

ویب ڈیسک: سوات اور بنوں میں پولیس حوکیوں پر دہشت گرد وں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے ۔
ڈی پی او سوات کے مطابق سوات میں تلگرام چیک پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ۔
پولیس کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے ۔
ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس جوان مکمل طورپر محفوظ رہے ۔
دوسری جانب بنوں کے علاقہ بکاخیل سرکلر روڈ پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔
دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ تقریباً30منٹ تک جاری رہا ۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ پسپا ہو گیا اور حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
واضح رہے کہ بکاخیل چوکی چیک پوسٹ پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری کی مشترکہ چیک پوسٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں مزید توسیع کا امکان مسترد