برطانیہ میں مسجد کیخلاف نفرت انگیز

برطانیہ میں مسجد کیخلاف نفرت انگیز پوسٹ پر 53 سالہ خاتون کو قید

ویب ڈیسک: برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں چاقو زنی واقعے کے بعد شروع ہونے والے فسادات میں تیزی دیکھی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے عدالتی کارروائی بھی پوری تندہی سے جاری ہے، اس مقدمات میں برطانیہ میں مسجد کیخلاف نفرت انگیز پوسٹ پر 53 سالہ خاتون کو قید کی سزا بھی سنا دی گئی۔
پرتشدد مظاہروں کے دوران مسجد سے متعلق نفرت انگیز سوشل میڈیا پوسٹ پر 53 سالہ خاتون کو 15 مہینے قید کی سزا برطانوی عدالت نے سنا دی۔
اس حوالے سے قید خاتون جولی سیوینی کا کہنا تھا کہ یہ سب میں نے غصے میں کیا تھا، انہوں نے اقرار کیا کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا اور اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردوں گی۔
برطانوی عدالتوں میں نسل پرستی اور پرتشدد ہجوم کو بڑھاوا دینے کے الزامات پر 26 سالہ کونر وائیٹلی اور 49 سالہ ٹریور لائیڈ کو بھی 3-3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
ان پرتشدد واقعات کے دوران جنوبی یارک شائر میں پولیس اہلکار کو گھسیٹنے کے جرم میں گلین گیسٹ کو 2 سال 8 ماہ قید کی سزائی گئی، یاد رہے کہ گلین گیسٹ کی عمر 60 سال ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں مسجد کیخلاف نفرت انگیز پوسٹ پر 53 سالہ خاتون کو قید کی سزا بھی سنا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  امن و امان کا قیام بڑا چیلنج،مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا