9مئی واقعات میں‌ فیض حمید

9مئی واقعات میں‌ فیض حمید کا کردار تھا ، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حالیہ تحقیقات کے بعد یہ واضح ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں سمیت 9مئی واقعات میں‌ فیض حمید کا کردار تھا۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی نظریں آرمی چیف بننے پر تھیں، انہوں نے منصب کے حصول کی پوری کوشش کی لیکن جب انہیں ناکامی ہوئی تو انہوں نے انہوں نے پی ٹی آئی کا استعمال کیا اور نشاندہی کر کے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کا وار کیا گیا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فیض حمید نے اپنے ماضی کے کردار کی وضاحتیں دیں اور آنے والے وقت کی یقین دہانیاں بھی کرائیں، لیکن انہیں وہ نہیں ملا جو یہ چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں سمیت 9مئی واقعات میں‌ فیض حمید کا کردار تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لیاقت بلوچ