ایران کی جنگی مشقیں تیز

اسرائیل کو دندان شکن جواب دینے کیلئے ایران کی جنگی مشقیں تیز

ویب ڈیسک: اسرائیل کو دندان شکن جواب دینے کیلئے ایران کی جنگی مشقیں تیز کر دی گئی ہیں، اس دوران چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ایرانی صوبے گیلان میں بحری مشقیں پورے زور سے جاری ہیں۔
ایرانی ذرائع کے مطابق جنگی مشقیں اسرائیل کو دندان شکن جواب دینے کی تیاری کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔ ایرانی بحریہ اور فوجی دستے بھی ان مشقوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد ایرانی بحریہ کو بحری چیلنجوں کا دفاعی جواب دینے کے لیے تیار رکھنا ہے۔
گیلان میں ہونے والی ان مشقوں کے لیے بحیرہ کیسپیئن کا انتخاب کیا گیا ہے، یاد رہےکہ ایران نے اپنی سرزمین پر حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صرف مکمل طور پر غزہ جنگ بندی کی صورت میں ہی ایران کی اسرائیل پر جوابی حملے کی کارروائی مؤخر ہوسکتی ہے۔
برطانوی ذرائع کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات ناکام ہونے یا اسرائیل کے پیچھنے ہٹنے کی صورت میں ایران براہ راست حملہ کرے گا۔
یاد رہے کہ ایرانی سرزمین پر اسمائیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل کو دندان شکن جواب دینے کیلئے ایران کی جنگی مشقیں تیز کر دی گئی ہیں، اس دوران چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ایرانی صوبے گیلان میں بحری مشقیں پورے زور سے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں، سرفراز بگٹی