وزیرستان میں ایک شخص کرنٹ لگنے

وزیرستان میں ایک شخص کرنٹ لگنے، دوسرا ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق

ویب ڈیسک: وزیرستان میں ایک شخص کرنٹ لگنے، دوسرا ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں کرنٹ لگنے سے عابد نامی شخص جاں بحق ہو گیا، یہ واقعہ کڑیکوٹ میں پیش آیا جہاں عابد نامی شخص کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق متوفی عابد کو کرنٹ لگنے کے فوری بعد ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیاہے کہ عابد کا تعلق غریب گھرانے سے ہے، اہل علاقہ نے حکومت سے متوفی کے گھر والوں کی مالی امداد کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں ٹارگٹ کلینگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں بیٹا جاں بحق جبکہ اس کے معمر والدین زحمی ہو گئے۔
مقامی زرائع کے مطابق مسلح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نقاء اللہ نامی شخص جان بحق ہو گیا جبکہ اس کے معمر والدین زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے تبایا ہے کہ نقاء اللّٰہ نامی شخص اپنے ماں باپ کے ساتھ ڈاکٹر معائینہ کیلئے پشاور جا رہا تھا کہ اس دوران مسلح نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔
مقامی زرائع نے بتایا کہ مرحوم کا تعلق گاؤں تپی داوڑ تحصیل میران شاہ سے بتایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ وزیرستان میں ایک شخص کرنٹ لگنے، دوسرا ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کا آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا