قوم فورسز کے ساتھ ہے

قوم دہشت گردی خاتمے کیلئے فورسز کے ساتھ ہے : صدر ،وزیراعظم

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرم میں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فوج وطنِ عزیز کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے دن رات سرگرمِ عمل ہے۔
صدر مملکت کی جانب سے خوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہاگیا۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ضلع کرم میں افواج پاکستان کی دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف کامیاب کاروائی اور فتنہ الخوارج کے سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر افواج پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔
شہباز شریف نے پانچ دہشت گردوں کو پکڑنے پر افسران و جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ افواجِ پاکستان وطنِ عزیز کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے دن رات سرگرمِ عمل ہے۔
وزیرِ اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ سالمیت کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی انجام دہی میں مصروفِ عمل پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی عفریت سے وطنِ عزیز کی مٹی کو پاک کرنے کے عزم میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  موجودہ چیف جسٹس کے لئے جدوجہد نہیں کررہا،بلاول بھٹو