مردہ مرغیوں کا گوشت

پشاور میں مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کو اطلاع ملی تھی کہ بورڈ بازار میں ایک گروہ مردہ مرغیوں کا گوشت صاف کر کے پشاور کے مختلف ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہا ہے۔
اطلاع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن نے بورڈ بازار میں گودام پر چھاپہ کر 600سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرکے سرغنہ سمیت گروہ کو گرفتار کر لیا ۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق گروہ مختلف پولٹری فارمز سے مردہ مرغیا ں اکٹھی کر کے بعد میں ان کو صاف کر کے گوشت کو پشاور کے مختلف ریسٹورنٹس سمیت دیگر دکانوں کو سپلائی کر تا تھا۔
مردہ مرغیوں کا گوشت زیادہ تر شوارمہ اور برگر والوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں پولٹری کا کاروبار کر نے والوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی ۔
ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم نے کسی بھی پولٹری کی دکان پر مردہ مرغی پائے جانے پر سخت کاروائی کی بھی ہدایت کردی ۔

مزید پڑھیں:  4رکنی بینچ آرٹیکل63 اے سے متعلق نظرثانی کیس نہیں سن سکتا