متعلقہ اداروں کو الرٹ

سیلابی صورتحال: وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے شہری علاقوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے متوقع خطرے سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، ریسکیو و ریلیف کے ادارے، دریائے چناب کے کیچمنٹ ایریا اور بارشوں سے سیلابی صورتحال کے خطرے سے دوچار شہروں میں عوام کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار رہیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر کہا کہ 25اگست تک مون سون کے متوقع شدید اسپیل کی ڈیش بورڈ سے خود نگرانی کر رہا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کے انخلا و ریسکیو، نکاسی آب، ادویات، خیمے و دیگر امدادی اشیا کی ترسیل کے لیے مکمل تیاری یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کہا کہ بارشوں و سیلابی صورتحال سے متوقع طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں شہریوں کو صورتحال سے مکمل آگاہ رکھا جائے۔
نہروں، ندی نالوں اور دریا کے گرد متوقع سیلابی ریلوں کو روکنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  4اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج، عمران خان کی علی امین کو ہدایات جاری