پاکستان کا اندرونی معاملہ

سابق فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ،امریکہ

ویب ڈیسک: امریکہ نے سابق فوجی افسران کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم شراکت داری ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سابق فوجی افسران کی گرفتاری اور ان سے انکوائری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے ۔
پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم شراکت داری ہے اور امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی اور مشترکا اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات ہوتی رہتی ہے سابق فوجیوں کی گرفتاری کی رپورٹ سے آگاہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  موجودہ چیف جسٹس کے لئے جدوجہد نہیں کررہا،بلاول بھٹو