ناراض اراکین رابطے تیز

شکیل خان استعفیٰ، ناراض اراکین نے رابطے تیز کردیئے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شکیل خان کے استعفے کے بعد ناراض اراکین نے رابطے تیز کردیئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیر کے استعفیٰ کے معاملہ پر پارٹی کے دیگرکئی ناراض اراکین کی جانب سے بھی شکیل خان سے رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔
دوسری جانب صوبائی وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ،ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور انہیں صوبے کی صورتحال سے آگاہ کرنا شکیل خان کو مہنگا پڑگیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں شکیل خان نے وزیراعلی کے خلاف شکایات لگائی تھیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ شکیل خان کی طرف سے شکایات کرنے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ناراض تھے۔
شکیل خان کو پریس کانفرنس کرنے سے پہلے حکومت نے منانے کی کوشش کی، پریس کانفرنس کے دن ان کے ساتھ مشیراطلاعات بیرسٹر سیف کو مجبورا بھیجا گیا۔
واضح رہے شکیل خان کا شمار ایم این اے عاطف خان، شہرام ترکئی اوراسد قیصر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی قیادت کی ملاقات،مشترکہ احتجاج کا اعلان