منکی پاکس کے مزید 2کیسز

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے مزید 2کیسز ، تعداد 3ہوگئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں منگی پاکس کے مزید 2کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 3ہوگئی ہے ۔
صوبائی محکمہ صحت نے منکی پاکس کے 3کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی نے بتایا کہ مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈز قائم کیے جارہے ہیں، ایئرپورٹ سمیت 3 بین الاقوامی بارڈرز پر ہیلتھ کی ٹیمیں تعینات ، ٹیموں کو ان مقامات پر فعال کردیا گیا۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے مزید کہا کہ ہمارا اپنا کوئی کیس نہیں، سارے کیسز خلیج ممالک سے آرہے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ خلیج ممالک سے آنے والے خیبرپختونخوا کے شہری کو ایم پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر ٹیسٹ کر کے نمونے تصدیق کے لیے بھیج دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سنگجانی جلسہ،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنےکافیصلہ