تحریک انصاف کی وکٹیں گرنا شروع

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں، دانیال

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چودھری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں، صوبے میں ہر سو کرپشن ہی کرپشن ہے، اسی وجہ سے ہی شکیل خان مستعفی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے شکیل خان نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہر کوئی کرپشن میں ملوث ہے۔
دانیا جودھری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں جو کام کیے، اس کی مثال نہیں ملتی، احتساب کا ادارہ بھی صوبہ خیبرپختونخوا میں بند کر دیا گیا ہے، ان کی اسی کارکردگی کی وجہ سے اب خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں۔
رہنما ن لیگ نے 9 کئی کے حوالے سے کہا کہ شہدا نے اپنا آج پاکستان کے کل کیلئے قربان کیا، شہدا کی خاندان والے پوچھ رہے ہیں کہ اس سانحہ کے حوالے سے صوبائی حکومت نے کیا کیا۔
یاد رہے کہ رہنما ن لیگ نے ملکی صورتحال کے حوالے سے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے گزشتہ چارسال پاکستان کوزخمی کیا، اب ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے، کسی بھی ادارے میں کوئی ٹکراؤنہیں، ہمارےمحافظوں کے خلاف روز مہم چلائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  نیب ترمیمی قانون کے تحت شہبازشریف اور حمزہ کی ریلیف کی درخواست