سیاسی بنیادوں پر ڈیلی ویجرز بھرتی

صوبائی محکمہ کھیل میں سیاسی بنیادوں پر ڈیلی ویجرز بھرتی کا انکشاف

ویب ڈیسک: صوبائی محکمہ کھیل میں سیاسی بنیادوں پر ڈیلی ویجرز بھرتی کا انکشاف، 25 ڈیلی ویجز کو 36 ہزار ماہانہ اجرت پر بھرتی کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل خیبرپختونخوا میں سیاسی بنیادوں پر ڈیلی ویجرز بھرتی کیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 25 ڈیلی ویجرز ملازمین کا آرڈر صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام ڈیلی ویجزر ملازمین مردان میں خدمات انجام دیں گے جن کی ماہانہ اجرت 36 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
ان ملازمین کے کنٹریکٹ کی معیاد یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک ہے، یاد رہے کہ تمام ڈیلی ویجرز ملازمین کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بھرتی کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیلی ویجرز کو سیاسی شخصیات کی سفارشات پر لیا گیا ہے، محکمہ کھیل خیبرپختونخوا ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجرز بھرتیوں سے متعلق آفس آرڈر کیسنل کیا جا رہا ہے۔
صوبائی محکمہ کھیل کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملازمین کی اس فہرست میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو پہلے سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، ان کے کنٹریکٹ میں صرف توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج میں رکاوٹوں پر صوبائی حکومت کا دبنگ فیصلہ