عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کارروائی روکنے کی درخواست دائر

ویب ڈیسک: عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کارروائی روکنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کارروائی روکنے کی متفرق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری نے دائر کر دی۔
یاد رہے کہ درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کو فریق بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں عمران خان کی جانب سے نیب کے 343 ویں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے ریکارڈ کی فراہمی کی استدعا کی گئی ہے۔
عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے 12 اگست کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ نیب کی 343 ویں بورڈ میٹنگ میں کیس بند کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
اس حوالے سے ٹرائل کورٹ نے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست بھِی رد کر دی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو عمران خان کے دفاع میں بھاری نقصان ہوگا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کارروائی روکنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ گزشتہ روز ہونیوالی سماعت کے دوران راولپنڈی کی احتساب عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے 2اراکین قومی اسمبلی ”لاپتہ“ ہیں، بیرسٹر گوہر کا اعتراف