فیض حمید نے مجھ سے بھی

فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2014 کے ناکام دھرنے سے معیشت خراب ہوئی جس کے نقصانات ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی، میں بھی ان کے متاثرین میں شامل ہوں۔
اسحاق ڈارنے فیض حمید کی گرفتاری کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے پہلے نہیں ہوا۔ پہلی مرتبہ اس طرح چیزیں ہوئی ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی۔ دعا ہے کہ ہم مزید بطور قوم سیدھے راستے پر چلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گندی سیاست نے اس ملک کا برا حال کردیا، دنیا کی 24 ویں معیشت دھرنوں، منفی سیاست کے نتیجے میں 47 نمبر پر چلی گئی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ویزوں کے حوالے سے سہولت بدستور فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  4اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج، عمران خان کی علی امین کو ہدایات جاری