آئی جی شاہد سلیم بیگ گرفتار

فیض حمید سے رابطوں پر سابق آئی جی شاہد سلیم بیگ گرفتار

ویب ڈیسک: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے رابطوں پر سابق آئی جی شاہد سلیم بیگ گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سابق آئی جی مرزا شاہد سلیم بیگ کو لاہور سے سرکاری رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔
یاد رہے کہ فیض حمید سے رابطوں پر گرفتار ہونے والے شاہد سلیم 5 سال صوبہ پنجاب میں آئی جی جیل خانہ جات رہے اور اکتوبر 2022 میں ریٹائر ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ پاک فوج نے چند روز قبل سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو تحویل میں لیا تھا۔اس کے بعد 3 مزید سابق فوجی افسران کو تحویل میں‌لیا گیا جبکہ اب فیض حمید سے رابطوں پر سابق آئی جی شاہد سلیم بیگ گرفتار کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج میں رکاوٹوں پر صوبائی حکومت کا دبنگ فیصلہ