لوئرکوہستان میں پٹن روڈ پر ٹریفک

لوئرکوہستان میں پٹن روڈ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک: لوئرکوہستان میں پٹن روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران 3 افراد زخمی ہو گئے جن میں دو شدید زخمیوں کو ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لوئرکوہستان میں پٹن روڈ پر ٹریفک حادثہ پاور ہاوس کے قریب پیش آیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پٹن سے پالس جانے والی جیپ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
ریسکیو ذرائع نے تبایا کہ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ پہنچ گئیں اور پولیس اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریسکیو کی امدادی ٹیم نے متحرک کردار ادا کرتے ہوئے تین افراد کو گہری کھائی سے نکال لیا۔
ذرائع نے تبایا کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پٹن منتقل کر دیا گیا۔
اس دوران ڈاکٹروں کی ہدایات پر 2 شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔
زخمی ہونے والوں میں 24 سالہ شکیل، 35 سالہ برکت شاہ اور 60 سالہ جہانگیر شامل ہیں، ان سب کا تعلق پالس سے بتایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ان بالائی علاقوں میں‌کئی حادثات تیز رفتاری کے باعث رونما ہوئے، اس دوران بار بار لوگوں کو سپیڈ کم کرنے کے حوالے سے ہدایات دی جاتی رہی ہیں.

مزید پڑھیں:  پاکستانی بینڈ سنتے ہی بنگلادیش میں شائقین امڈ آئے، رش بڑھنے پر فوج طلب