پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن

پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا

ویب ڈیسک: پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس کل بروز ہفتہ 17 اگست کو پشاور میں منعقد ہو گا۔
فیڈریشن صدر امجد عزیز ملک تمغہ امتیاز اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے فیڈریشن کے منتخب ایگزیکٹو کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔
پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں سپورٹس جرنلزم کی ترقی اور سپورٹس جرنلسٹس کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس موقع پر انٹرنیشنل سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن (اے آئی پی ایس) کے صدر جیانی مرلو اور ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن (اے آئی پی ایس ایشیا) کے صدر ہی دون جنگ بھی اجلاس سے خطاب کریں گے اور پاکستان میں سپورٹس جرنلزم کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
اجلاس کے لئے 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال کیا گیا