شکیل خان کا تحریری جواب

شکیل خان کا تحریری جواب، وزیراعلیٰ پر 20 کروڑ روپے لینے کاالزام لگا دیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ سے مستعفی وزیر شکیل خان کا تحریری جواب جمع کرا دیا گیا جس میں ان کی جانب سے وزیراعلیٰ پر 20 کروڑ روپے لینے کاالزام لگایا گیا ہے۔
تفصِیلات کے مطابق سابق وزیر کی جانب سے تحریری جواب خیبرپختونخوا گڈ گورننس کمیٹی کو جمع کرا دیا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ پر 20 کروڑ روپے لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔
تحریری جواب میں شکیل خان کی جانب سے سنگین الزامات کی بارش کی گئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سیکرٹری اسد نےنوٹس کے بغیر 6 ارب روپے جاری کئے، مجھے فنڈز میں کمیشن لانے کی شکایات موصول ہوئی۔
انکے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری نے من پسند افراد کو فنڈز جاری کئے، سیکرٹری کے مطابق وزیراعلی کو 20 کروڑ روپے پہنچائے، تحریری جواب میں وزیراعلیٰ کے لیے مشر کا لفظ استعمال کیا گیا۔
جواب میں شکیل خان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ساڑھے تین کروڑ روپے، سیکرٹری خزانہ کو ڈھائی کروڑ روپے دئیے گئے جبکہ امیر مقام کی کمپنی کو قوائد وضوابط کے برعکس ٹھیکہ دیا گیا۔
خیبرپختونخوا کی گڈ گورننس کمیٹی کو جمع کرائے گئے تحریری جواب میں سابو وزیر نے کہا کہ ٹھیکے میں 2 سے 3 ارب روپے کا غبن ہوا ہے، سیکرٹری نے مجھے گاڑی اور 5 کروڑ تحفے کی آفر بھی کی، جسے میں نے مسترد کر دیا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ سے مستعفی وزیر شکیل خان کا تحریری جواب جمع کرا دیا گیا جس میں ان کی جانب سے وزیراعلیٰ پر 20 کروڑ روپے لینے کاالزام لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس پہنچ گئے