جاپان میں سمندری طوفان شدید

جاپان میں سمندری طوفان شدید، سینکڑوں پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک: جاپان میں سمندری طوفان شدید ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ٹوکیو کے علاوہ موجودہ حالات میں جاپان کے ریجن کانتو کو سمندری طوفان ایمپل کا سامنا ہے۔
ٹوکیو میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور طوفانی موسم کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی اور اس حوالے سے سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس سے ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سمندری طوفان کے پیش نظر پروزوں سمیت جاپانی دارالحکومت ٹوکیو اور ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرینیں بھی روک دی گئی ہیں تاکہ کسی بھِی موقع پر نقصان سے بچا جا سکے۔
سمندری طوفان کے باعث جاپانی حکومت نے متاثرہ علاقوں سے تقریباً 19 ہزار رہائشیوں کے انخلا کے احکامات جاری کردیے۔ الرٹ ساونڈ اپ میں شہریوں کو محتاط رہنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ سمندری طوفان ایمپل طاقتور قرار دیا جا رہا ہے جس سے جاپان میں 2 ہزار گھروں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔ جاپان میں سمندری طوفان شدید ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
اس سے قبل آنے والے طوفان نے بھی جاپان میں‌بہت تباہی مچائی تھی=

مزید پڑھیں:  حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بڑھانے کا اعلان