ترک پارلیمنٹ اکھاڑا بن گیا

ترک پارلیمنٹ اکھاڑا بن گیا، اراکین مشت و گریبان

ویب ڈیسک: ترک پارلیمنٹ اکھاڑا بن گیا، اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش، ایک دوسرے سے مشت و گریبان ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ترک پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان جھگڑے نے ریسلنگ کی یاد تازہ کر دی، اس دوران اراکین ایک دوسرے سے مشت و گریبان ہو گئے جبکہ تھوڑی دیر کیلئے ترک پارلیمنٹ اکھاڑا بن گیا۔
اس حوالے سے وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن کے رکن پارلیمنٹ احمد سک تقریر کررہے ہیں جس دوران حکومتی اراکین ان کی جانب بڑھ رہے ہوتے ہیں۔
ابھی ان کی تقریر جاری تھی کہ ایک حکومتی رکن احمد سک کو مکا جڑ دیتا ہے اور اس کے بعد درجنوں اراکین گتھم گتھا ہو جاتے ہیں۔
ترک پارلیمنٹ کی ویڈیو میں جھگڑے کے دوران اپوزیشن کے رکن پارلیمنٹ کے چہرے پر پڑنے والا نشان بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پارلیمنٹ کے فرش پر خون بھی گرا ہوا بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: ینگ ڈاکٹرز کا ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت پر احتجاج کا اعلان