پارٹی کارکنان اور رہنما وزیراعلی کیخلاف

پارٹی کارکنان اور رہنما وزیراعلی کیخلاف پروپگنڈے کا موثر جواب دیں

ویب ڈیسک: پارٹی کارکنان اور رہنما وزیراعلی کیخلاف پروپگنڈے کا موثر جواب دیں، بانی پی ٹی آئی کو اس بات پرتشویش تھی کسی بھی صورت میں کرپشن کو پنپنےنہیں دیں گے، یہ باتیں صوبائِی مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سابق صوبائی وزیر کی ڈی نوٹیفیکیشن اور کابینہ سے برطرفی پر تفیصلی بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ویڈیو کے ذریعے ان کا پیغام کارکنوں، عہدیداروں اور کابینہ ارکان تک پہنچاوں گا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ جس کمیٹی نے کرپشن کے حوالے سے وزیر موصوف کے حوالے سے تحقیقات کیں وہ عمران خان کی مرضی اور حکم کے تحت بنی تھی۔ کمیٹی ممبران کے تمام نام بھی عمران خان نے خود دئیے، جن میں شاہ فرمان، قاضی محمد انور اور مصدق عباسی شامل ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے تمام بیانات اور شواہد کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی، اس کے بعد رپورٹ وزیراعلی کو پیش کی گئی اور پھر اس کی ڈی نوٹیفیکیشن کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق کسی بھی صورت کرپشن کو پنپنے نہیں دیں گے، کرپشن کے لئے زیرو ٹالرنس ہوگی، کمیٹی اسی تناظر میں بنائی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک محکمے میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی تو تحقیقات کی گئیں، عمران خان نے کہا کہ اگر کسی بھی عہدیدار کے خلاف کرپشن کی شکایات آئیگی تو وہ سخت ترین ایکشن لیں گے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ یہی تحقیقاتی کمیٹی مستقبل میں بھی تفتیش کے بعد رپورٹ مرتب کرتی رہے گی، اور اس کمیٹی کی رپورٹ کے بعد فیصلے کئے جائیں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق پارٹی کارکنان کو عمران خان کا پیغام دے رہا ہوں کہ اس حوالے سے شکایات، تحفظات کمیٹی کو پیشن کئے جائیں، اگر کسی کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو وہ کمیٹی کو پیش کریں، کمیٹی کارروائی کے بعد رپورٹ مرتب کریگی۔
ان کا کہنا تھا کہ شوشل میڈیا میں پی ٹی آئی میں گروپ بندی اور ناراض گروپ کا تاثر دینے کی کو شش پر بانی پی ٹی آئی نے ناراضگی کا اظہار کیا، اور اس کے ساتھ ہی کارکنوں کی ہدایت کی کہ کسی گروپ کا حصہ نہ بنیں اور متحد رہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی ہے کہ پارٹی میں انتشار اور گروپ بندی پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائیں، پارٹی کارکنان اور رہنما صوبائی وزیر کی ڈی نوٹیفیکیشن کے بعد سوشل میڈیا پر وزیراعلی کے خلاف پروپگنڈے کا موثر جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان اور رہنما وزیراعلی کیخلاف پروپگنڈے کا موثر جواب دیں، بانی پی ٹی آئی کو اس بات پرتشویش تھی کسی بھی صورت میں کرپشن کو پنپنےنہیں دیں گے.

مزید پڑھیں:  رواں سال کا آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا