بدعنوانی کی باتیں کرنیوالے ہمیں کمزور

بدعنوانی کی باتیں کرنیوالے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، قاسم علی شاہ

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے مستعفی ہونےکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور کو سپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں بدعنوانی کی باتیں کرنیوالے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر مکمل اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں کسی قسم کی دخل اندازی نہیں ہورہی، وزیراعلیٰ نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔ اور اب ہمیں چاہئے کہ وزیراعلیٰ کو سپورٹ کریں۔
صوبائِ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا، اس لئے سب کو انھیں سپورٹ کرنا چاہیے۔
قاسم علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں بدعنوانی کی باتیں کرنیوالے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے منظر عام پر لائیں گے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد