ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چھ ہزار تین سوستانوے افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص کے بعد اس وبا ء سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار نوسو تینتیس ہوگئی ہے ۔
پنجاب میں کوروناوائرس کے47ہزار382،سندھ میں46ہزار826، خیبرپختونخوا میں 15ہزار787، بلوچستان میں7ہزار673، اسلام آباد میں6ہزار699، گلگت بلتستان میں 1030اور آزاد کشمیر میں534مریض ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید107اموات کے بعدا س وباء سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد دوہزار463ہو گئی ہے ۔اس دوران کوروناوائرس کے 28ہزار344 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
اب تک اس وباء سے40ہزار247مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔