جیبیں بھرنے کی فکر

خیبر پختونخوا کابینہ میں سب کو اپنی جیبیں بھرنے کی فکر ہے،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کابینہ میں سب کو اپنی اپنی جیبیں بھرنے کی فکر ہے،سرکاری فنڈز کے حصے بانٹنے پر لڑائیاں ہو رہی ہیں۔
بیرسٹر سیف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا عمران خان کے بارے میں مشہور تھا یہ کھاتا بھی ہے کھلاتا بھی ہے لیکن لگاتا نہیں، علی امین گنڈاپور بالکل اپنے لیڈر کے نقش قدم پر نہیں چل رہے وہ اکیلے ہی کھا رہے ہیں لیکن کابینہ کو نہیں کھلا رہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر صاحب حقیقت یہی ہے آپ سے صوبہ نہیں چل رہا، جو جماعت دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگاتی ہے ان کے اپنے وزرا اپنے ہی وزیر اعلی کو چور اور کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اسی بات کی لڑائیاں ٹاک شو اور پریس کانفرنسز تک پہنچ گئی ہیں، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھائیں گے تو بچے چیخیں تو ماریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری فنڈز کے حصے بانٹنے پر لڑائیاں ہو رہی ہیں، یہ لوگ پختونوں کی قسمت بدلنے آئے تھے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے حیرت بھی ہوتی اور ہنسی بھی آتی ہے کون بیوقوف اور ذہنی مریض ہیں جو ان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جو ہیرے اور گوہر نایاب عمران اور بزدار کی کابینہ میں تھے ایسے ہی ہیرے گنڈاپور کی کابینہ میں ہیں، ان سب کو اپنی اپنی جیبیں بھرنے کی فکر ہے عوام چاہے مہنگی روٹی خریدیں۔

مزید پڑھیں:  4اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج، عمران خان کی علی امین کو ہدایات جاری