روس کے مشرقی علاقے میں زلزلہ

روس کے مشرقی علاقے میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

ویب ڈیسک: روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں 7.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی شہر پیٹروپاولوسکی کمچٹکا سے 55 کلو میٹر دور تھا اور گہرائی 18 میل تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاحال سونامی کی جاری کردی گئی ۔
امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں، سرفراز بگٹی