لڑکی سمیت 2افراد قتل

لکی مروت میں فائرنگ ،لڑکی سمیت 2افراد قتل ،ایک زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں فائرنگ کے نتیجے میں جواںسال لڑکی سمیت 2افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقہ لنڈڈ احمد خیل میں مستورات کے تنازعہ پر پیش آیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں جواں سال لڑکی سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی نگرانی میں نعشوں اور زخمی کو فوری طورپر سٹی ہسپتال منتقل کردیا۔
واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج بلا لیا