راشد منہاس شہید یوم شہادت

راشد منہاس شہید کا 53واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: وطن پر اپنی جان قربان کر کے مثال قائم کرنے والے نوجوان پائلٹ آفیسر نشان حیدر شہید راشد منہاس کا آج 53واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔
پاک فضائیہ کے نوجوان نے ملکی دفاع کی ایسی داستان رقم کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
20 اگست 1971کو راشد منہاس نے تربیتی پرواز کے دوران اپنی جان اس وقت وطن پر قربان کی جب وہ اپنی تربیتی پرواز پر روانہ ہورہے تھے کہ اچانک ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے میں سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔
20سالہ راشد منہاس نے اپنی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں، اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔
راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا اور ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں جوش و جذبے کی ایک مثال بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جہاں حکم ملے گا وہیں جلسہ کرینگے، یہ گولیاں ہمارا مقصد تبدیل نہیں کرسکتیں