1کروڑ سے زائد سیاحوں ن

یکم مئی سے 1کروڑ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا

ویب ڈیسک: یکم مئی سے اب تک ایک کروڑ سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا ،محکمہ سیاحت نے رپورٹ جاری کردی ہے ۔
جاری رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 42لاکھ 55ہزار سے زائد سیاح گلیات ،ناران کاغان وادی 25 لاکھ اور مالم جبہ میں 13 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی۔
بحرین 2لاکھ 84ہزار اور کالام 2لاکھ 62ہزار جبکہ2 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کیلاش وادی کا رخ کیا۔
محکمہ سیاحت نے بتایا کہ 3 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے بھی خیبرپختونخوا کے حسین نظارے کیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ شاہراہِ کاغان کی بندش کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ناران اور بالائی وادی کاغان میں محصور ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  شہبازشریف کی دعوت پر ملائشین وزیراعظم کا پاکستان آنے کافیصلہ