تیمر گرہ میں مسافر کوچ

تیمر گرہ میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ،8افراد زخمی

ویب ڈیسک: تیمر گرہ میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی ہو گئے ۔
حادثہ تیمر گرہ جیل چوک کے مقام پر پیش آیا مسافر فلائنگ کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جا گری ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر امدادی طبی امداد فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں 16سالہ زکریا ،30سالہ مسماة(ر)، 58سالہ مسماة(ب)،27سالہ مسماة (ا) و دیگر شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا نصیرات کیمپ سمیت شام پر حملہ، 50 افراد شہید