2بہنیں جاں بحق

بنوں میں چھت گرنے سے 2بہنیں جاں بحق،5افراد زخمی

ویب ڈیسک: بنوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،ڈومیل میں چھت گرنے سے دو بہنیں جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ۔
افسوسناک واقعہ ڈومیل کے علاقہ موسیٰ خیل خوڑ گئی میں پیش آیا جہاں گھر میں برآمدے کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں دو بہنیں موقع پر جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
جاں بحق ہونے والی بہنوں میں ایک عالمیہ دین تھیں جبکہ حافظ قرآن بھائی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
حادثے میں جاں بحق والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو فوری طورپر خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  پولیس چالان، ٹول ٹیکسز میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج