عمران خان نے تفصیلات

عمران خان نے شکیل خان کو ہٹانے سے متعلق تفصیلات مانگ لیں

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل خان کو ہٹانے سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔
پی ٹی آئی کی گڈ گورننس کمیٹی کے رکن قاضی انور آج اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں شکیل خان سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے بریف کریں گے ۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صوبائی وزیر شکیل خان نے کہا تھا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں تاہم بعد میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں گڈ گورننس کمیٹی کی ہدایت پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر شکیل خان نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کسی اور کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں، صوبائی حکومت اپنے بنیادی اصولوں اور وعدوں پر سمجھوتا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ حکومت اپنے اصولی مقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ خراب حکمرانی اور بدعنوانی نے پارٹی کا منشور تباہ کردیا ہے۔
شکیل خان کی جانب سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وزیراعلی ان کے محکمے میں مداخلت کر رہے تھے، صوبے میں کرپشن اور بیڈ گورننس کے باعث کام نہیں کر پا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئَے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان