صدر اور وزیراعظم اظہار افسوس

صدر اور وزیراعظم کا زائرین بس حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس پیش آنے والے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ایوان صدر سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
مطابق صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت نے وزارت خارجہ کو میتوں کو پاکستان لانے اور زخمیوں کو بروقت امداد پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔
دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے بھی المناک حادثے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ زخمی جلد از جلد صحت یاب ہوں۔
وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔
علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ سے ویلج کونسل ناظم جاں بحق