اوپن کورٹ ٹرائل کا مطالبہ

عمران خان نے جنرل فیض کے اوپن کورٹ ٹرائل کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے جنرل فیض کے اوپن کورٹ ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید اور میرا معاملہ فوج کااندرونی مسئلہ نہیں ہے ۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنرل فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہوگیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں۔
عمران خان نے آرمی چیف سے مطالبہ ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کریں، جنرل فیض اور میرا معاملہ فوج کا انٹرنل مسئلہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سول سابق وزیراعظم ہوں ،مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جنرل فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھاوہ مجھے کیا فائدہ دیتا ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ9مئی کو میرے اغوا کا حکم فوج کے نمبر 1بادشاہ، سپر کنگ نے دیا تھا، 9مئی کا معاملہ نیشنل سیکورٹی نہیں لوکل ایشو ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر 9مئی سازش کا مرکزی کردار فیض حمید ہے تو مطالبہ کررہا ہوں اوپن ٹرائل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مندی، 81ہزار122 پوائنٹس کی حد برقرار