سب میرین کیبل میں خرابی

سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہے: چیئرمین پی ٹی اے

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہے جوکہ 27اگست تک کیبل ٹھیک ہوجائیگی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سیدامین الحق کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرلریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے بریفنگ دی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ وزیر مملکت نے پریس کانفرنس میں وجوہات دیں، سب میرین کنسورشیم نے آگاہ کیا کہ سب میرین کیبل میں فالٹ سیانٹرنیٹ متاثر ہے،
انہوں نے کہا کہ7فائبر آپٹک کیبل پاکستان آتی ہیں جن میں سے ایک خراب ہے، 27 اگست تک کیبل ٹھیک ہوجائیگی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا، 2006 میں ویب مینجمنٹ سسٹم موجود تھا۔
مارچ 2019میں فائر وال کا نظام منظور ہوا تھا اور اس سسٹم کی اپ گریڈیشن شروع کی گئی، اس سسٹم کو کہیں فائروال یا کوئی اور نام دیا جاتا ہے، ہمارے ہاں اسے ویب مینجمنٹ سسٹم کہتے ہیں۔
اس دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سوال کیا کہ ویب مینجمنٹ سسٹم یا فائر وال سسٹم سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور موادکو متاثرکرتا ہے تو آپ تو بلاک کردیں گے مگر اس کے اثرات کیا ہوں گے؟ کیا انٹیلی جنس ایجنسی کے پاس یہ قابلیت ہے کہ وہ خود مداخلت کرکے چیزوں کو بلاک کردے؟
اپوزیشن لیڈر کے سوال پر چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ یہ سسٹم آپ کے دور حکومت میں ہی لایا گیا تھا۔
اجلاس میں سید امین الحق نے سوال کیا کہ بتایا جائے انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہیں؟ فائروال لگا ہے یا نہیں ؟ میڈیا کو پی ٹی اے آگاہی دے تاکہ عوام کو آگاہ کیا جاتا رہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے حکم دیا ہے کہ فائر وال لگائی جائے، پی ٹی اے عمل کررہا ہے، یہ معلوم نہیں فائروال کی وجہ سے سسٹم سست ہوا، فائروال کی اپ گریڈیشن پہلی بار نہیں ہورہی مگر فائروال سے متعلق مکمل وضاحت وفاقی حکومت دے سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وی پی این ہم بند ہی نہیں کرسکتے، یہ خبر غلط ہے کہ کہ وی پی این بند ہورہا ہے۔
بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی سے فائروال پر تکنیکی بریفنگ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 165 ججز کے تقرر و تبادلے، اعلامیہ جاری کر دیا گیا