پاکستان کی پہلی وکٹ

پہلا ٹیسٹ: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3رنز پر گئی

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3رنز پر گر گئی ۔
قبل ازیں بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں اوور کاسٹ کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاکر گرین شرٹس کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔
اس موقع پر کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیتے تو فیلڈنگ ہی کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بورڈ پر بڑا اسکور کھڑا کرکے بنگال ٹائیگرز کے بالرز کو پریشر میں لائیں۔
قبل ازیں ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل باعث گیلی آٹ فیلڈ سے ٹاس تاخیر کا شکار رہا تاہم بعدازاں امپائرز نے گرانڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ٹاس اور کھیل کا آغاز 2:30 بجے کرنے کا فیصلہ کیا۔
امپائرز نے مشاورت کے بعد پہلے دن کا کھیل 48 اوورز تک محدود کردیا ہے جبکہ چائے کا وقفہ محض 20 منٹ کا ہوگا اور میچ شام 6 بجے تک کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب امپائرز نے میچ میں تاخیر کی وجہ سے کھانے کا وقفہ بھی جلدی کردیا تھا تاکہ میچ کا تسلسل قائم رکھا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی دہشت گردی مقدمات سے بری