جلسہ کینسل نہیں ہوگا

پرامن سیاسی جدوجہد ہمارا حق، جلسہ کینسل نہیں ہوگا، عامر مغل

ویب ڈیسک: تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ پرامن سیاسی جدوجہد ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، جلسہ کینسل نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے این او سی کینسل کیا ہے لیکن جلسہ ہم نے کینسل نہیں کیا، کل شام 4:00 بجے ترنول چوک میں جلسہ ہوگا، پوری جلسہ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ پرامن سیاسی جدوجہد ہمارا آئینی حق ہے، یہ ہو کر رہے گا۔
تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان کی عوام بالخصوص نوجوانوں کو ترنول چوک مین پرامن جلسے کی دعوت دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  مردان: شنکر یحییٰ جدید سلنڈر دھماکے میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق