نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان

نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی نامزد کابینہ کی منظوری

ویب ڈیسک: نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی نامزد کابینہ کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے مسعود پزیشکیان کی نامزد کابینہ کے ایک خاتون وزیر سمیت 19 رکنی کابینہ کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے اجلاس کے پانچویں اور آخری روز سابقہ ریکارڈ چیک کرنے کے بعد کابینہ ارکان کی منظوری دی۔
یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے 288 ممبران نے نامزد کابینہ کی منظوری دی، اس موقع پر صدر مسعود پزیشکیان نے دوسری مرتبہ نامزد وزراء کے حق میں دلائل پیش کیے۔
ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد سید عباس عرقچی وزارت خارجہ، بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ ڈیفنس اور سید اسماعیل خطیب انٹیلی جنس کی وزیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
پارلیمنٹ سے منظور شدہ 19 رکنی کابینہ کے ارکان میں علی رضا کاظمی، ستار ہاشمی، محمد رضا ظفر قندی، احمد میداری، غلام رضا نوری قزلجح، خاتون رکن فرزانہ صادق، سید محمد اتباک، سید سیمائی صراف، سید عباس صالحی، سید رضا صالحی امیری، محسن پاکنیجاد، عباس علی آبادی اور احمد دونیہ مالی کے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد فوری طور پر ایرانی صدارت کیلئے انتخاب کا عمل مکمل کیا گیا، اس کے بعد کابینہ کے دیگر اراکین کا چناو بھی کیا گیا۔ اس کے بعد اب نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی نامزد کابینہ کی منظوری دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  رنگ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ، ڈی جی پی ڈی اے اور ایم این اے تنازعہ شدید