بونا راست منصوبہ مالیاتی لین دین

بونا راست منصوبہ مالیاتی لین دین میں بڑا قدم ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بونا راست منصوبہ مالیاتی لین دین میں بڑا قدم ہے، اس سے کاروبار میں رقوم کی منتقلی شفاف اور موثر طریقے سے ممکن ہو سکے گی۔
بونا راست کنیکٹیوٹی منصوبے پر عملدرآمد کے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے سے پاکستان اور عرب ممالک میں رقوم کی منتقلی مؤثر انداز میں ممکن ہو سکے گی۔
اس موقع پر انہوں نے حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ان کی اس تقریب میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے۔
وزیراعظم کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ بونا راست سے عوام کو سہولت اور کاروبار فروغ پائے گا، اس سے عرب ملکوں سے پاکستانی شہری رقوم کی منتقلی آسانی اور شفاف طریقے سے کرسکیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ منصوبے سے رقوم کی منتقلی کے غیر روایتی چینلز کا خاتمہ ہوگا ا ور پاکستان کا رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوتا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کا نظام ہے، یہ پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان اہم سنگ میل بھی ثابت ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ منصوبہ ترسیلات زر میں اضافے کا سبب بننے سمیت اس سے حوالہ اور ہنڈی کا بھی خاتمہ ہوگا۔
یاد رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے بونا راست منصوبے کا اجرا کر دیا۔
دوسری طرف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں میکرو اکنامک استحکام آرہا ہے، بونا راست کنیکٹیوٹی ایک انتہائی اہم قدم ہے، وزیراعظم کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بونا راست منصوبہ مالیاتی لین دین میں بڑا قدم ہے، اس سے کاروبار میں رقوم کی منتقلی شفاف اور موثر طریقے سے ممکن ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے پیجرز دھماکوں میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف