ترنول جلسہ منسوخ نہیں ملتوی

ترنول جلسہ منسوخ نہیں ملتوی، 8 ستمبر کو مینڈیٹ چوروں کا حساب ہو گا

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ترنول جلسہ منسوخ نہیں ملتوی کیا گیا ہے، مینڈیٹ چوروں کا حساب اب 8 ستمبر کو ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار نے بغض عمران میں ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا، ان کا حساب 8 ستمبر کو ہو گا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترنول میں جلسہ منسوخ نہیں بلکہ ملتوی کیا گیا ہے، اور ایسا انتشار سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات نے اس موقع پر بتایا کہ 8 ستمبر کو جلسہ ہوگا، اس کیلئے کارکن اپنی تیاری جاری رکھیں، حالیہ اقدام انتشسار سے بچنے کیلئے اٹھایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتشار کی سیاست نااہل ٹولے کا شعار ہے، پاکستان تحریک انصاف کا نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان عوام کے بہتر مفاد اور ترقی کی سیاست کرتے ہیں ، انہیں نقصان پہنچانے کی نہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ جلسہ پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے، یہ تمام حربے جو آزمائے جا رہے ہیں انہیں تحریک انصاف مسترد کر چکی ہے، سرکار عوام کے دلوں سے بانی پی ٹی آئی کو قطعی نہیں نکال سکتی۔
صوبائی مشیرِ اطلاعات نے کہا کہ شریف خاندان آئین و قانون کو روند رہے ہیں لیکن انہیں ہر محاذ پر ناکامی ہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے واضح کیا ہے کہ ترنول جلسہ منسوخ نہیں ملتوی کیا گیا ہے، مینڈیٹ چوروں کا حساب اب 8 ستمبر کو ہو گا۔

مزید پڑھیں:  معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے مظاہرے شروع