وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت

بلاول نے وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت کاعندیہ دے دیا گیا ۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، بلاول بھٹو کے وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر اور شیری رحمن شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے دوہری پالیسیاں اپنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا اورپنجاب میں تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری مہنگی بجلی کے معاملے پر طویل المدتی حل بھی تجویز کریں گے، سستی بجلی کے لیے تھر میں موجود بے پناہ کوئلہ استعمال کیا جائے، وفاق سندھ کے ساتھ بجلی کے معاملے پر بات چیت کرے جس سے طویل المدتی حل نکل سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مندی، 81ہزار122 پوائنٹس کی حد برقرار