اٹک سکول وین پر فائرنگ ڈرائیور

اٹک سکول وین پر فائرنگ ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا

ویب ڈیسک: اٹک سکول وین پر فائرنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اٹک کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر اٹک کا کہنا ہے کہ اٹک میں ڈھیری کوٹ کے علاقے میں سکول وین پر فائرنگ کا واقعہ ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا۔
یاد رہے کہ اس واقعہ میں 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 5 بچے اور ڈرائیور زخمی ہو گئے تھے۔
ڈی سی اٹک کے مطابق فائرنگ ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، گزشتہ مہینے اسی دشمنی میں فارسٹ اہلکار اور اس کا دوست بھی جاں بحق ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قتل کا بدلہ لینے کیلئے وین ڈرائیور پر فائرنگ کی گئی جس میں بچے بھی جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق