یوٹیلیٹی سٹورز مکمل طور پر بند

حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ، 2 ہفتے کا وقت دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا۔ حکومت کے فیصلے سے یوٹیلیٹی سٹور کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
یاد رہے کہ یوٹیلیٹی سٹور کے محکمہ میں 6 ہزار ملازمین مستقل جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ہیں، جو ا فیصلے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ نے حکومتی بیان پر موقف دیا کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔
اس بارے میں سیکرٹری صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹور بندش کے بارے میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی جانب سے تجاویز تیار کی گئی ہیں، ان میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں اس لئے یہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہوگا اس کے مطابق سٹورز بند کئے جائیں گے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والا ریلیف بھی بند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی سبسڈی غیر اعلانیہ بند کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں‌2 ہفتے کا وقت دے دیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پٔر عوام کو ملنے والی سہولیات کا درواز اب غریب اور متوسط طبقہ کیلئے بند کر دیا جائیگا.

مزید پڑھیں:  ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق