ڈاکووں کے حملے میں شہید اہلکار

ڈاکووں کے حملے میں شہید اہلکار شناخت، نام جاری

ویب ڈیسک: رحیم یار خان میں ڈاکووں کے حملے میں شہید اہلکار شناخت کرنے کے بعد ان کے نام جاری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکووں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا تھا،
اس واقعہ میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 کو زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ رحیم یار خان میں ڈاکووں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہوگئی ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکار چھٹی سے واپس آ رہے تھے کہ اس دوران بارش کے باعث گاڑی کیچڑ میں پھنس گئی، ڈاکووں نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان پر حملہ کر دیا۔
ڈاکووں کے اس حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
شہید ہونے والوں میں سے 4 پولیس اہلکاروں کا تعلق لیاقت پورسے، شہید اہلکار محمد عمران چک نمبر 122 این پی تھانہ پکالاڑاں جبکہ شہید محمد ساجد چک نمبر 85 اے تھانہ تبسم شہید کا رہائشی ہے۔
دیگر اہلکاروں میں راجہ کنول چک نمبر 313/6 آر تھانہ تبسم شہید، شہید محمد منیر بستی گلاب جناح کالونی، محمد عمران کیمپ ٹو ماچھکہ، محمد ساجد، راجہ کنول ایلیٹ فورس جبکہ محمد منیر لانگری میں تعینات تھے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی حکومت خطے کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے، نیتن یاہو