یونیورسٹی آف لکی مروت میں شجرکاری

یونیورسٹی آف لکی مروت میں شجرکاری مہم کا افتتاح

ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف لکی مروت میں شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ لکی مروت نے یونیورسٹی آف لکی مروت کی زیر تعمیر عمارت کی سائیٹ پر پھل دار پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت فہد وزیر اور یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار صدام الاسلام سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی پودے لگائے۔
ڈی سی نے کہا کہ شجر کاری کے پہلے مرحلے میں یونیورسٹی کی سائیٹ پر ضلعی انتظامیہ 1000 پھل دار پودے لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یونیورسٹی رجسٹرار نے کہا کہ یونیورسٹی کی زیر تعمیر عمارت کی سائیٹ پر گرین پاکستان اور گرین لکی مروت پروگرام کے تحت مزید پودے بھی لگائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ یونیورسٹی آف لکی مروت میں شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یمن، لبنان اور غزہ پر اسرائیل کی بیک وقت بمباری، 137افراد شہید