بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والا ریلیف بند

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والا ریلیف بند کر دیا گیا۔
اس اقدام سے غریب اور متوسط طبقہ نشانے پر آ گیا کیونکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی اور گھی سستے داموں ملا کرتے تھے، حکومتی اقدام کے بعد اب انہیں یہ اشیاء مہنگے داموں ہی خریدنا پڑیں گی۔
ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی کے تحت چینی 109 روپے تھی جو اب 155 روپے کلو، 650 روپے میں ملنے والا 10 کلو آٹے کا تھیلا اب 1500 روپے جبکہ 380 روپے والا گھی 450 روپے کلو کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پروگرام کے تحت ملنے والی سبسڈی غیر اعلانیہ بند کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  9روز بعد پاک افغان خرلاچی بارڈر کھول دی گئی