پی ٹی آئی اور جمیت اتحاد

پی ٹی آئی اور جمیت اتحاد سے نمبر گیم تبدیل، آئینی ترمیم معدوم

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اور جمیت اتحاد سے نمبر گیم تبدیل ہونے سے سینیٹ میں آئینی ترمیم کے امکانات معدوم ہو گئے۔
پاکستان تحریک انصاف اور جمیعت علمائے اسلام ف کے اتحاد سے سینیٹ میں آئینی ترمیم کے امکانات معدوم ہوگئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سینیٹ میں جے یو آئی ف کے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کی وجہ سے نمبر گیم تبدیل ہوگیا۔
ان کی پوزیشن تبدیل ہونے سے سینیٹ میں حکمران اتحاد کے نمبر 59 رہ گئے جبکہ آئینی ترمیم کیلئے سینیٹ میں 64 ارکان کی حمایت برسراقتدار اتحاد کو درکار تھی۔
جے یو آئی ف کی اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے سے سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کی تعداد 21 سے 26 ہو گئی۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جمیعت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، جو کہ قانون سازی سے متعلق حکمت عملی پر کام کریں گی.
دونوں جماعتوں کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قاِئم کردی کمیٹیاں پارلیمان میں حکومت کو ہر موقع پر ٹف ٹائم دیں گی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور جمیت اتحاد سے نمبر گیم تبدیل ہو گئی جس سے حکمران اتحاد کی جانب سے سینیٹ میں آئینی ترمیم کے امکانات معدوم ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید دو کشمیری شہید