تحریک انصاف ملک کو نقصان پہنچانے

تحریک انصاف ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کررہی ہے،عطاتارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور رہنما ن لیگ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کو تقسیم کرنیوالے خود تقسیم کا شکار ہیں، تحریک انصاف آج یکجا نہیں بلکہ کئی حصوں میں تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیان کو جھوٹا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام آج تحریک انصاف کے تقسیم ہوتے نظر آ رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ بشریٰ بی بی ہمدردی بٹّرنے کیلئے من گھڑت بیانیہ پھیلا رہی ہیں، تحریک انصاف میں کئی سال سے ڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں۔
دوسری جانب رؤف حسن کے فون کے فارنزک تجزیے سے پتہ چلا کہ 23 جون کو علیمہ خان نے رؤف حسن کو بشریٰ بی بی کے حوالے سے وٹس ایپ پر پیغام بھیجا۔
پیغام میں علیمہ خان نے رؤف حسن کو ہدایت کی کہ بشریٰ بی بی کا یہ پیغام مشتہر نہ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق پیغام میں بانی پی ٹی آئی اور جیلر کے درمیان فرضی گفتگو کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کی موت کا پروپیگینڈا کرنے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سے منسوب پیغام میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی ساری باتیں عاصم منیر سن رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمر ایوب، اسدقیصر، زرتاج گل اور فیصل گنڈاپور کی ضمانت منظور