حماس کی قرآنی نسخے نذر آتش کرنے کی مذمت،اسرائیل پر سخت تنقید

ویب ڈیسک: حماس نے غزہ کی شمالی پٹی میں صالح مسجد میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجی کی جانب سے قرآنی نسخے نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے سخت تنقید کی ہے ۔
خلیجی میڈیا کے مطابق صالح مسجد میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار نے قرآن کے نسخے نذر آتش کئے جس کی ویڈیو دوسرے فوجی کے جسم پر لگے باڈی کیم کیمرے میں ریکارڈ ہوئی۔
مسجد میںریکارڈ کی جانے والی ویڈیو کو بعد میں صیہونی فوجیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیاجس پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
حماس نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے نذر آتش کرنے پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل اور اس کے فوجیوں کی انتہا پسندانہ فطرت کو ظاہر کرتا ہے جو نفرت اور جرائم سے بھرے ہوئے ہیں۔
اپنے بیان میں حماس نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجی باقاعدگی سے غزہ میں اپنے حملے کو ریکارڈ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا